Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فتح جنگ : طلبہ و طالبات میں غیر نصابی سرگرمیاں ایک مثبت عمل ہے,ڈائریکٹر پنجاب کالج راجہ طاہر سلطان



فتح جنگ (وائس آف ٹیکسلا/بلال احمد خان سے) طلبہ و طالبات میں غیر نصابی سرگرمیاں ایک مثبت عمل ہے سر سبز اور پڑھا لکھا فتح جنگ کا نعرہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے آج ہمارے اساتذہ بچوں کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ کل وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہوکر اپنے وطن عزیز کا نام بھر پور روشن کر یں گے بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر ہمیں دلی مسرت ہو رہی ہے آج کے یہ نونہال کل کے معمار وطن ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پنجاب کالج راجہ طاہر سلطان ،پرنسپل میڈم ازکیاوجیہہ نے پنجاب کالج میں منعقدہ ویلکم پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو کسی بھی ملکی ترقیاتی ڈھانچے میں ریڑھ کی حیثیت حاصل ہوتی ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم کی کشتی گزشتہ کئی دہائیوں سے اب تک منزل سے بیگانہ عالم خیز موجوں کے ستم سہہ رہی ہے انھوں نے کہا کہ جو شخص ایک سکول کا دروازہ کھولتا ہے وہ ایک جیل کا دروازہ بند کرتا ہے ہمارا عزم فتح جنگ کے ہر فرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نا ہے اور فتح جنگ کی عوام کے مشکور ہیں کہ وہ ہمارے ادارے سے کما حقہ استفادہ کر رہے ہیں تقریب میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
فتح جنگ : طلبہ و طالبات میں غیر نصابی سرگرمیاں ایک مثبت عمل ہے,ڈائریکٹر پنجاب کالج راجہ طاہر سلطان Reviewed by Voice of Taxila News on 16:36:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.