گوجرانوالہ: آرمی چیف کے حق میں بینرز آویزاں
گوجرانوالہ(وائس آف ٹیکسلا/ اے این این ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں شہر کے مختلف حصوں میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے، بینرز پر نوازشریف سے اپیل کی گئی ہے کہ راحیل شریف کو نہ جانے دیا جائے۔ ماربل ایسوسی ایشن کے صدر میاں گلزار کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے بینرز پر آر می چیف کو ابھی نہ جانے کا کہا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان میں خون بہہ رہا ہے، پاکستان کو راحیل شریف کی ابھی ضرورت ہے، ابھی انہیں جانے نہ دیا جائے۔ بینرز پر لکھا گیا ہے کہ اللہ نے آپ کو عزت دی لیکن آپ نے اپنے اصولوں کو ترجیح دی ہے۔ قوم چاہتی ہے کہ آپ ابھی نہ جائیں، ملک اور قوم کی خاطر آپ کو ریٹائرڈ نہیں ہونا چاہیے۔یہ بینرز جی ٹی روڈ، ریل بازار، نگار پھاٹک، شیخوپورہ موڑ اور ڈیوڑھا پھاٹک کے قریب لگائے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ: آرمی چیف کے حق میں بینرز آویزاں
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:00:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:00:00
Rating:

No comments: