اسلام آباد کے مضافات میں خواجہ سراﺅں کیلئے مسجد تعمیر کرنے کامنصوبہ بنا لیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ سراﺅں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم نے اسلام آباد کے مضافات میں خواجہ سراﺅں کیلئے مسجد تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیاہے جس میں صنفی شناخت یا جنسی رجحان سے قطع انظرتمام شہری نماز ادا کر سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراﺅں کی خصوصی تنظیم ’شی میل ایسوسی ایشن فار فنڈامینٹل رائیٹس ‘کے بانی ندیم کشش نے کہاہے کہ اس مسجد کو بنانے کے پیچھے اصل مقصد ہمارے معاشرے کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ خواجہ سرا ءبھی مسلمان ہیں اور نماز کی ادائیگی ،قرآن پاک کی تلاوت اور قرآن کی تعلیم دینا ان کا بھی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق صرف اسلام آباد میں 2700کے قریب خواجہ سرا رہتے ہیں جبکہ حکام کے پا س تقریبا 2500رجسٹرڈ ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پوری دنیا میںخواجہ سراﺅں کو سماجی اور معاشرتی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے یہ تشدد اور قتل جیسے جرائم کاہدف بنتے ہیں ۔بڑے اسلامی ملک میں نوجوان لڑکی کے ساتھ بندر کی شرمناک حرکت کے بعد خون کی ندیاں بہہ گئیں، اب تک بندر اور 66 لوگ مارے گئے، ایسا کیا کردیا تھا؟ جان کر آپ واقعی دنگ رہ جائیں گ
ان کا کہناتھا کہ خواجہ سراﺅ کیلئے بنائی جانے والی اس مسجد میں ایک ہزار سے زائد افراد بیک وقت نماز کی ادائیگی کر سکیں گے ،مسجد ہر کسی شہری کیلئے کھلی رہے گی اور جس کا بھی دل چاہیے اس میں آ کر نماز کی ادائیگی کر سکتاہے ۔ندیم کشش کا کہناتھاکہ مسجد میں مدرسہ بھی بنایا جائے گاجس میں قرآن پاک پڑھنا بھی سکھایا جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ مسجد کیلئے زمین پہلے ہی عطیہ کر دی گئی ہے جبکہ تعمیر کیلئے سات لاکھ روپےبھی جمع کر لیے گئے ہیں ۔سب سے بڑی اسلامی ملک انڈونیشیاءکے شہر ’یوگیاکارتا‘ میں خواجہ سراﺅں کیلئے بنائی جانے والی مسجد دنیا کی پہلی مسجد تصور کی جاتی ہے ۔
اسلام آباد کے مضافات میں خواجہ سراﺅں کیلئے مسجد تعمیر کرنے کامنصوبہ بنا لیا گیا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
16:48:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
16:48:00
Rating:


No comments: