کراچی : گورنر سندھ حلف اٹھاتے ہی بیمار ، ہسپتال منتقل، علاج جاری
کراچی (وائس آف ٹیکسلا /مانیٹرنگ ڈیسک) نو تعینات گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی نے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت بھی ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بار پھر گورنر سندھ کی طبیعت شدید خراب ہوگئی جس پر انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں مصنوعی تنفس دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ سعید الزماں صدیقی کو سینے کی تکلیف کے باعث ایک روز کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔
کراچی : گورنر سندھ حلف اٹھاتے ہی بیمار ، ہسپتال منتقل، علاج جاری
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:15:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:15:00
Rating:


No comments: