واہ کینٹ : نجی پرائیویٹ اسکول میں مسلح افراد گھس آئے اور اسکول کی عمارت کو زبردستی خالی کرانے کی کوشش
واہ کینٹ ( وائس آف ٹیکسلا /توقیر خان ) لالہ زار سے ملحقہ علاقے لیاقت روڈ پر موجود نجی پرائیویٹ اسکول میں مسلح افراد گھس آئے اور اسکول کی عمارت کو زبردستی خالی کرانے کی کوشش۔ پورے علاقے میں خوف کی فضا قائم ۔ یہ افراد اس وقت داخل ہوئے جب تعطیلات کی وجہ سے اس اسکول میں اکیڈمی کی کلاسس جاری تھی اساتذہ معمول کے مطابق بچوں کو پڑھا رہے تھے ان افراد نے گھستے ہیں اسکول کے کمروں و آفس پر دھاوا بول دیا اور بچوں اور اساتذہ کو ضدوقوب کرنا شروع کر دیا۔اسکول ٹیچر جو اس اسکول کی پرنسیپل بھی ہے کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہوئے اس کو اسکول سے جانے کا کہا اور بچوں کو ڈرا دھمکا کر بھگا دیا۔ شور شرابے کی آواز سن کر اہل علاقے نے مداخلت کی لیکن ان کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر جانے کو کہا ااس موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس میں موجو د چند عناصر حساس اداروں کا نام بھی استعمال کر رہے تھے۔ اس پوری کاروائی کی اطلاح جب ڈی ایس پی واہ سرکل ساجد گوندل تک پہنچی تو انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او واہ کینٹ ظہرالدین بابر کی سربراہی میں پولیس نفری کو موقع پر پہنچنے کا حکم جاری کیا۔ اور ظہیر الدین بابر جو اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے دبنگ انداز میں اس جگہ پہنچے اور پوری عمارت کو اپنے قبضے میں لے لیا لیکن پولیس کے پہنچے سے چند لمحے قبل وہ افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ ظہیرالدین بابرنے موقع پر پہنچ کر ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 299زیر دفعہ بجرم 354،452,506/2 کے تحت فیصل ندیم ولد سلطان احمدساکن حسن ابدال اور اس کے بھائی باسط اور ان کے ہمراہ دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سخت کاروائی کی یقین دہانی کراوئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او واہ کینٹ کو مختلف فون کال بھی موصول ہوئی جس میں ان کو اس معاملے سے ہٹنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے قانون کی بالادستی اور اور امن وامان کی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے کسی بھی طرح کا پریشر قبو ل نہ کرتے ہوئے ہر ممکن کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ اس پورے آپریشن کی سربراہی ڈی ایس پی سرکل ٹیکسلا ساجد گوند ل صاحب خود کر رہے تھے۔ ایس ایچ او واہ کینٹ ظہیر الدین بابر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اعلی افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ان کی ہدایات ہیں کہ اسکول او ر ان کی انتطامیہ کو ہر طرح کا تحفظ دیا فراہم کیا جائے۔ اور اس طرح کے مشکل حالات میں جب کے ضرب عضب جیسا آپریشن جاری ہے ہم کسی بھی غلطی کے متمنی نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کا جو بھی مقصد تھا لیکن اس طرح کا انداز اختیار کرنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہم ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔ اس طرح کی کاروائی موجودہ حالات میں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔اس طرح کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاروائی کہ کسی کے گھر اور اسکول میں گھس کر چادر اور چار دیواری کی عزت کوپامال کرنا ،بچوں اور اساتذہ کو ضدوقوب کرنادہشت گردی کے ذمرے میں آتا ہے۔ اور ہم دہشت گردی سے مماثلت رکھنے والی ہر طرح کی کاروائی کے خلاف ہمہ تن تیار ہیں۔ ظہیرالدین بابر نے اسکول کی عمارت کو اپنے کنٹرول لیتے ہوئے پورے عمارت کا کلیر کرکے اسکول انتظامیہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا حکم دیا۔اور ان کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تھانہ واہ کینٹ کی اس کاروائی سے علاقے میں امن کی فضا قائم ہوگئی اور اہل علاقہ نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
واہ کینٹ : نجی پرائیویٹ اسکول میں مسلح افراد گھس آئے اور اسکول کی عمارت کو زبردستی خالی کرانے کی کوشش
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:33:00
Rating:
No comments: