اسلام آباد:حج کرپشن کیس میں عدالت نےسزا سنا دی۔
اسلام آباد(وائس آف ٹیکسلا /مانیٹرنگ ڈیسک )حج کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سریف کاظمی ،ڈی جی حج راو¿شکیل اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور کو سزا سنا دی۔سزا سنائے جانے کے بعد ایف آئی اے نے تینوں ملزموں کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔کیس کی سماعت سپیشل سنٹرل جج ملک نذیر احمد کی جس کے دوران جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 16سال قید 83لاکھ روپے سے زائد جرمانہ،سابق ڈی جی حج راﺅ شکیل کو چالیس سال اور 14کروڑ 40لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور آفتاب احمد کو16 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ملزموں پر حج انتظامات 2010کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزاما ت تھے۔ملزموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایک سعودی شہزادے کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو خط لکھا گیا کہ حاجیوں کو لوٹا جا رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایکشن لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے او ر وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد:حج کرپشن کیس میں عدالت نےسزا سنا دی۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:40:00
Rating:

No comments: