ٹیکسلا :ایچ ایم سی کی ملازمین کی سن لی گئی ، احتجاجی جلسہ اظہار تشکر میں بدل گیا
ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس ) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم ایچ ایم سی کے ملازمین کی سن لی گئی ، احتجاجی جلسہ اظہار تشکر میں بدل گیا، تفصیلات کے مطابق ایچ ایم سی کے ملازمین جو کہ چھ ماہ سے حکومتی عتاب کا شکار تھے اور تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج تھے ، اور اسی احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بلاک کرکہ احتجاجی جلوس نکالنے والے تھے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لے لیا ، اور ایک ہفتہ کے اندر اندر تما م ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ، جس سے احتجاجی جلسہ اظہار تشکر میں بدل گیا ، جلسہ سے چوہدری نثار علی خان کے نمائندہ حاجی عمر فاروق نے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ تما م ملازمین سے وعدہ کیا جاتا ہے کہ اسی ہفتے تمام ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی، اس علان سے ملازمین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ، نہ رہا اور سب کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، حاجی عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہایچ ایم سی کو درپیش دیگر مسائل کو بھی فوراََ حل کیا جائے گا،چوہدری نثار علی خان اور حاجی عمر فاروق کی تنخواہوں کی جلد ادایئگی کی یقین دہانی کروانے پر ایچ ایم سی ایمپلائز ایسوسی ایشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کو اظہار تشکرمیں بدل دیا ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اعلان کے بعد جلسے میں بلائے گئے دیگر پارٹیوں کے قائدین جلسہ میں شریک نہیں ہوئے،
ٹیکسلا :ایچ ایم سی کی ملازمین کی سن لی گئی ، احتجاجی جلسہ اظہار تشکر میں بدل گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:43:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:43:00
Rating:

No comments: