ٹیکسلا : ایچ ایم سی ، ٹیکسلا 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین نےاحتجاج کا علم بلند کردیا گیا،
ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا/ سید قمر عباس ) ایچ ایم سی ، ٹیکسلا 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین نےاحتجاج کا علم بلند کردیا ، تفصیلات کے مطابق ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا کے ملازمین پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ، ملازمین کو مسلسل 6 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا ری اور صرف اور صرف جھوٹے وعدوں پر کام کروایا جا رہا ،ہےایچ ایم سی میں تقریبا1500ملازمین کام کرتے ہیں ، ، ملازمین کا کہنا ہے کہ اب نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ ہمارے گھروں کے چولہے بھی بجھ گئے ہیں ،اور غریب ملازمین خود کشی کا سوچ رہے ہیں، فیکٹری انتظامیہ سے بات کی جائے تو وہ بجٹ نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں ایسے حال میں فیکٹری ملازمین اپنی فریاد لے کہ کدھر جائیں ، غربت اور جھوٹے وعدوں سے تنگ ملازمین کی ورکز یونین اور تمام ورکز نے احتجاج کا علم بلند کردیا ، اور ایچ ایم سی کے داخلی اور خارجی دروازوں پر بڑے بڑے پینا فلکس آویزاں کردئیے جن پر ان حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے، یاد رہے کہ ایچ ایم سی جوکسی دور میں اپنےآپ میں ایک نام تھی ان نہ اہل حکمرانوں نے اس انڈسڑی کو تباہ کر کہ رکھ دیا،اور اب یہ ادارہ کسی مسیحا کے انتظار میں ہے کہ جو آ کہ اس کی حالت بدلے، ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے حال پر رحم نہ کیا گیا اور حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے، اور جی ٹی روڈ بلاک کرکہ دھرنا دیں گے،اور اگر اس سے بھی کام نہ بنا تو وزیر اعظم
ہاوس اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے
ہاوس اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے
ٹیکسلا : ایچ ایم سی ، ٹیکسلا 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین نےاحتجاج کا علم بلند کردیا گیا،
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:48:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:48:00
Rating:




No comments: