Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: قانون کے محافظوں نے قانون کو کھلواڑ بنا دیا ،انصاف کے حصول کے لئے متاثرہ شخص نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ،


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابر علی )قانون کے محافظوں نے قانون کو کھلواڑ بنا دیا ،انصاف کے حصول کے لئے متاثرہ شخص نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ، عدالت کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے رہائشی مختار احمد جو کہ چھاچھی محلہ میں گاڑیوں کا شو روم کرتا ہے24 جنوری کو ٹیکسلا پولیس کے اہلکار زیدی شاہ وغیرہ شو روم سے اٹھا کر لے گئے،دو گھنٹے ٹیکسلا چوکی میں رکھا بعد ازاں اسیقلبی شاہ سٹام فروش کے گھر شاہ پور لے گئے جہاں خالی سٹام پیپرپر اس سے دستخط اور انگوٹھے لگوائے ،اور اسے نواب آباد چھوڑتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر اس نے کوئی قانونی کاروائی کی تو انجام اچھا نہ ہوگا،پولیس سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ شخص نے معروف قانون دان طاہر محمود راجہ کے توسط سے ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلاظفر اللہ خان کی عدالت میں بائیس اے کے تحت درخواست گزاری،فاضل عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا تاہم عدم پیروی پرمتاثرہ شخص کی جانب سے بائیس بی اور توہین عدالت کی درخواست کی گئی، جمعرات کے روز عدالت کے حکم پر تھانہ صدر واہ کینٹ میں بجرم 365/342 مقدمہ درج کر لیا گیا،جس پر فاضل عدالت نے بائیس اے کی درخواست ڈسپوز آف کردی،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے قتل سمیت متعدد سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں پولیس مجھے تحفظ فراہم کرے،
ٹیکسلا: قانون کے محافظوں نے قانون کو کھلواڑ بنا دیا ،انصاف کے حصول کے لئے متاثرہ شخص نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ، Reviewed by SKY IRAQ on 01:11:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.