Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: کسی سر پلس ملازم کو ادارہ سے فارغ نہیں کیا جائے گا،ادارے کو اس نہج پر نہیں آنے دیں گے چئیرمین پی اوایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری)


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابر علی  )چئیرمین پی اوایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل  عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری)نے کہا ہے کہ کسی سر پلس ملازم کو ادارہ سے فارغ نہیں کیا جائے گا،ادارے کو اس نہج پر نہیں آنے دیں گے جہاں حکومت کو اس کی نجکاری کی ضرورت پیش آئے،خواہش ہے کہ ادارہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سہولیات میسر ہوں،بہترین کارکردگی کی بنیادپر نہ صرف نئے ٹارگٹ مل رہے ہیں بلکہ ادارہ نے ایکسپورٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے،پروڈکٹس کی کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جدید مشینری منگوائی جارہی ہے،نئے ریسورسز جنریٹ ہونے سے نہ صرف ادارے کو فائدہ ہوگا بلکہ اس شہر کی تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے گی، اکنامک کوریڈور کانفرنس میں چائنا کمپنی کے توسط سے واہ کینٹ کو ماڈل سٹی آف پاکستان بنانے پر پیش رفت جاری ہے،تین ہزار نے اکاموڈیشن یونٹس بنائے جائیں گے،صحت اور انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، پی او ایف کے تمام اداروں کا ہدائت جاری کی جارہی ہیں کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے انکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریںان خیالات کا اظہار انھوں نے آرڈیننس کلب واہ کینٹ میں یٹائرڈ پی او ایف ایمپلائز ایسوسی ایشن واہ کینٹ کے سالانہ اجلاس و عشائیہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا،چئیرمین پی اوایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل نے کہا ہے کہ عمر محمود حیات کا کہا تھا کہ ادارے کی تعمیر و ترقی میں ریٹائرڈ ملازمین کا کردار ہمیشہ کلیدی اہمیت کا حامل رہاہے ، آج بھی اس ادارے کو ان لوگوں کی تجاویز اور آراء کی ضرورت ہے، دفاعی لحاظ سے پی او ایف خاص اہمیت کا حامل ادارہ ہے،اسے فورس بی ہائنڈ دی فورس کہا جاتا ہے ، اس قوت کو برقرار رکھنے کے لئے اس عظیم ادارے کی صلاحیتیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اسے،جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،تاکہ ہم اپنی مسلح افواج کو جدید اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرسکیں،پی او ایف انتظامیہ ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، کسی بھی ادارے میں ان ملازمین کی عزت نفس کا خاص خیال کیا جائے گا ،پی او ایف کے تمام اداروں کا ہدائت جاری کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ان ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، ادارے کو محنتی لوگوں کی ضرورت ہے ، 80,70 دھائی میں ان ہنر مند لوگوں کی وجہ سے ادارہ نے منفرد مقام حاصل کیا،یہ لوگ محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں،انکا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں محنت لگن اور جہد مسلسل بنیادی عنصر ہوتا ہے،ہماری اولین کوشش ہوگی کہ ہم اس ادارے کو اس نہج پر آنے کی نوبت ہی نادیں کہ اس دارے کو با امر مجبوری پرائیوٹائزکیا جائے ،اس سے پہلے کے حکومت اسے پرائیوٹائز کرنے کی سوچے ہمیں حکومت کو یہ تاثر دینا ہوگا کہ ہماری کارکردگی نہ صرف بہترہے بلکہ ملکی ترقی میں یہ ادارہ اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے،ہمارے ملازمین میں غلط تاثر بنایا جاتا ہے کہ انتظامیہ خدا نہ خواستہ ملازمین کی فلاح بہبود کے برعکس کام کر رہی ہے میں ریٹائرڈ ملازمین کے توسط سے یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ میرے دور میں کوئی بھی سر پلس ایک فرد بھی ادارے سے فارغ نہیںکیا جائے گا،ادارے کی جانب سے دی جانے والی ملازمین کو مراعات سے متعلق انکا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ یہ خواہس رہی ہے کہ اس دارے سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ان سے زیادہ مراعات ملیں،تاہم سرپلس ملازمین کو اچھے طریقے سے استعمال کیا جائے گا ،تاکہ یہ لوگ ادارے کے لئے سود مند ثابت ہوں،ادارے کو امسال اورپچھلے سال جو ٹارگٹ ملے گزشتہ پندر سالوں میں نہیں ملے،ادارے نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ریکارڈ ایکسپورٹ کا ٹاٹل برقرار رکھا،کوالٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید مشینری لائی جارہی ہے،نئے ریسورسز جنریٹ ہونے سے نہ صرف ادارے کو فائدہ ہوگا بلکہ اس شہر کی تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے گی،انکا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،واہ کینٹ کو ماڈل سٹی آف پاکستان بنائے جانے پر بھی سرکاری سطح پر پیش رفت جاری ہے اکنامک کوریڈور کانفرنس میں چائنا کمپنی کے توسط سے واہ کینٹ کو ماڈل سٹی آف پاکستان بنانے پرپیش رفت ہورہی ہے،اس ضمن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ایک ٹیم رہائشی منصوبے پر جس میں تین ہزار نئے اکاموڈیشن یونٹس بنانے پر غور ہوگا،تاکہ بے گھر لوگوں کو انکی چھت میسر ہو،دوسرا صحت کی بنیادی سہولیات کو مزید بہتر کیاجائے،انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے،انکا کہنا تھا کہ رریٹائرڈ منٹ سے قبل ایسا کام کرنا چاہتا ہوں اس ادارے کے لئے اس شہر کے باسیوں کے لئے تاکہ آئندہ چند برسوں میں نہ صرف یہ ادارہ بلکہ یہ شہر قومی افق پر نمایاں مقام کا حامل ہو،اس کے لئے وسیع تجربہ کے حامل افراد اور اس ادارے کے ملازمین کا انتظامیہ سے تعاون اور اسکے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے،قبل ازں ریٹائرڈ پی او ایف ایمپلائز ایسوسی ایشن واہ کینٹ کے صدر ظہیر الدین بٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،تنظیم کی کارکردگی اور اسکے دائرہ کار سے متعلق انکا کہنا تھا کہ مذکورہ تنظیم 1995 میں بنائی گئی جسے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے 2004 میں باقائدہ دفتر بنا کر کمیونٹی سنٹر قائم کیا گیا جہاں ریٹائرڈ ملازمین کی تفریح و طبع کے لئے مختلف سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے، تنظیم کے پلیٹ فارم سے ان رجسٹرڈ افراد کی فلاح و بہبود پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، ریٹائرڈ پی او ایف ایمپلائز ایسوسی ایشن واہ کینٹ کے منعقدہ سالانہ اجلاس میں نظامت کے فرائض محمد رمضان سیکرٹری اطلاعات نے انجام دیئے اس موقع پر ایم پی سی پی او ایف محمد افضل، راجہ اعجاز کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی افسران تنظیم کے عہدیداران اور ریٹائرڈ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ٹیکسلا: کسی سر پلس ملازم کو ادارہ سے فارغ نہیں کیا جائے گا،ادارے کو اس نہج پر نہیں آنے دیں گے چئیرمین پی اوایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) Reviewed by SKY IRAQ on 23:36:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.