ٹیکسلا : اس وقت پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مرکوز ہیں اور پوری قوم عمران خان کو ہی اس وقت اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ملک اسد امیر
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ ڈاکٹر سید صابر علی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار برائے کونسلر بلدیہ ٹیکسلا ملک اسد امیر نے کہا ہے اس وقت پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مرکوز ہیں اور پوری قوم عمران خان کو ہی اس وقت اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ،کیوں کے وہ ہی عوام کے مسائل حل کرنے اور پاکستان عوام کو موجوہ نا اہل حکمرانوں اور لٹیروں، قبضہ گروپوں ،چوروں، ڈاکؤں کے چنگل سے نجات دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ قوم کے درد اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، پوری قوم کے سامنے مسلم لیگ(ن) کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، اسد امیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران حقیقت میں چوروں، ڈاکوؤں اور قبضہ گروپوں کے ترجمان بن چکے ہیں،جب ملک کے سربراہ ہی اپنے اداروے کو دھمکیاں دیتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ دال ہی کالی ہے، پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اصل حقیقت کھول دی ہے کہ میاں منشاء کی تفتیش کیوں کی جار رہی ہے اور ان کا نام کیوں لیا جا رہے ہے اور ہمارے وزیروں کے نام کیوں لیئے جا رہے ہیں،یہ وہی معصوم لوگ ہیں جن کے بارے میں میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ نیب معصوم لوگوں کو تنگ کر رہا ہے،تخت لاہور نیب کے شکنجے سے بچنے کے لئے نیت کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، روزانہ اربوں روپے کو کرپشن دھڑلے سے ہو رہی ہے اور وزیر اعظم کرپشن مافیا اور اپنے حواریوں کو بچانے کے لیئے نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیںِ کبھی ان کے وزیر کسی کر پر کاٹنے کا دھمکی دیتے ہیں تو کبھی کسی ناخن کاٹنے کا بات کرتے ہیں۔ جب سے نیب نے کاروائی شروع کی ہے مسلم لیگ(ن) والوں کی ٹانگیں کانپنی شروع ہو گئی ہیں اور ان کے پسینے چھوٹ گئے ہیںِ ان کے ہر پروجیکٹ میں کرپشن ہی کرپشن ہے اور ان کے کسی بھی منصوبے میں شفافیت نہیں ہے۔میاں نواز شریف کی دھمکیاں اور کے پیچھے کرپشن مافیا اور تمام سیاسی و غیر سیاسی عناصر کا خوف ہے جن کی گردنیںنیب کے شکنجے میں پھنسنے والی ہیں۔ کیوں کی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 150سے زائد کیسوں کی فہرست میاں نواز شریف کے خلاف 17 اپریل 2000 اور 18 دسمبر 1989 کو درج کیسوں کی انکوائری عدالتی حکم کے مطابق 31 مارچ 2016 تک فائنل کرنی ہے جس کا پراسس تیزی سے جاری ہیِ علاوہ ازیں ایل۔ این ۔جی میں ایک وفاقی وزیر کا اور ایک کیس میں حلف دینے والے اور پنجاب کے ایک بااثر وزیر کے علاوہ دیگر افسران کو قانونی شکنجے میں لانے کی تیاریاں مکمل ہیں اور ان کو پتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، اسی خوف سے میاں برادران متحرک ہو چکے ہیں مگر اب ان کی دال گلنے والی نہیں ہے۔
ٹیکسلا : اس وقت پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مرکوز ہیں اور پوری قوم عمران خان کو ہی اس وقت اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ملک اسد امیر
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:06:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:06:00
Rating:

No comments: