ٹیکسلا : پسند کی شادی پریمی جوڑے کے لئے عذاب بن گئی، کبھی جائیداد کا تنازعہ اور کبھی دولہا کے رشتہ داروں پر نت نئے جھوٹے مقدمات کا اندراج
ٹیکسلا( وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی )پسند کی شادی پریمی جوڑے کے لئے عذاب بن گئی، کبھی جائیداد کا تنازعہ اور کبھی دولہا کے رشتہ داروں پر نت نئے جھوٹے مقدمات کا اندراج،پولیس بھی بااثر افراد کے ہاتھوں کھیلنے لگی،انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پر پریمی جوڑے نے عدالت سے رجوع کرلیا، پولیس جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے،،لڑکی کی والدہ قبضہ گروپ کے ساتھ ملکر نت نئے سازشی منصوبے بنارہی ہے، ہمیں ڈرانے دھمکانے کے لئے کالعدم تنظیم کے کارکنان کی وساطت سے سنگین نتائج بھگتنے اور خطرناک انجام جیسی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، نوبیہاتا جوڑے کی پولیس کے اعلیٰ حکام ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی دھائی، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی رہائشی دوشیزہ نازش بشیر جس کی آٹھ ماہ قبل محسن رضا نامی نوجوان سے شادی ہوئی گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے نازش بشیر کا کہنا تھا کہ اس نے محسن رضا نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی ہے اور اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہے،اب میری والدہ صابرہ بی بی قبضہ گروپ کے ساتھ ملکر ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے میرے شوہر کے بہنوئی شہزاد شبیر کو بلا وجہ ہراساں کیا جارہا ہے ،پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے اس پرجھوٹے مقدمات بنوا ئیں جارہے ہیں تاکہ یہ لوگ مجھ سے لاتعلقی کرلیں،نازش بشیر نے بتایا کہ اسے اور اسکے شوہر کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مسلسل مل رہی ہیں جب اس بابت پولیس کو تحریری درخواست برائے قانونی کاروائی دی گئی تو پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی جس پر میں نے با امر مجبوری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، عدالت نے پولیس کو مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا جسے پولیس نے ہو امیں اڑا دیا،اسکا کہنا تھا کہ یوسف نامی شخص جو اپنے آپ کو کالعدم تنظیم کا سربراہ بتاتا ہے اسے اسکے شوہر اور شوہر کے بہنوئی شہزاد شبیر کو آئے روز دھمکیاں دیتا ہے،، شہزاد شبیر کا کہنا تھا کہ محض جائیداد ہتھیانے کی خاطر اس پر زمین تنگ کی جارہی ہے،اس پر جھوٹے مقدمات بنوائے جارہے ہیں،اسے ان ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے جو اس سے سر زد ہی نہیں ہوئے،انکا کہنا تھا کہ ہمیں اور ہمارے خاندان کے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کو پابند کیا جائے کہ وہ ان قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، نازش بشیر کا کہنا تھا کہ اگر اسے اسکے شوہر اور شوہر کے بہنوئی کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار یہی افراد ہونگے۔
ٹیکسلا : پسند کی شادی پریمی جوڑے کے لئے عذاب بن گئی، کبھی جائیداد کا تنازعہ اور کبھی دولہا کے رشتہ داروں پر نت نئے جھوٹے مقدمات کا اندراج
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:48:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:48:00
Rating:

No comments: