ٹیکسلا : سرکل کے تھانوں میں پولیس افسران کے تبادلوں کا جھکڑ ،سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے ٹیکسلا سرکل میں تھانوں میں عرصہ دراز سے تعینات پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / ڈاکٹر سید صابر علی )ٹیکسلا سرکل کے تھانوں میں پولیس افسران کے تبادلوں کا جھکڑ ،سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے ٹیکسلا سرکل میں تھانوں میں عرصہ دراز سے تعینات پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات،لانگ سٹے اور عوامی شکایات کی زد میں آنے والے پولیس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ،ٹیکسلا سرکل کے تینوں تھانوں میں متعدد سب انسپکٹرز اور اے ایس آئی کے فوری تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سٹی پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری ہونے ولای پریس ریلز کے مطابق تبدیلی ہونے والے پولیس افسران میں تھانہ ٹیکسلا سے سب انسپکٹر محمد ارشد،سب انسپکٹر نذر محمد،سب انسپکٹر راشد محمود،سب انسپکٹر محمد اسلم،سب انسپکٹر محمد نذیر،سب انسپکٹر محمد ممتاز،اے ایس آئی محمد یونس،اے ایس آئی مشتاق احمد،اے ایس آئی ناصر حسین،اے ایس آئی شوکت حیات،تھانہ سٹی واہ کینٹ سے سب انسپکٹر ساجد محمود،سب انسپکٹر گلزار احمد،تھانہ صدر واہ کینٹ سے سب انسپکٹر محمد نذیر،سب انسپکٹر محمد یار،سب انسپکٹر محمد ایوب،اے ایس آئی جان محمد،ٹی اے ایس آئی محمد سموئیل شامل ہیں، اس کے علاوہ زرایع کے طابق بری شہرت کے حامل پولیس افسران کو چارج شیٹس بھی دی گئیں ہیں،بتایا جاتا ہے کہ ان تبدیل ہونے والے پولیس افسران کے بدلے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو انکی جگہ لگایا جائے گا،
ٹیکسلا : سرکل کے تھانوں میں پولیس افسران کے تبادلوں کا جھکڑ ،سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے ٹیکسلا سرکل میں تھانوں میں عرصہ دراز سے تعینات پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:04:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:04:00
Rating:

No comments: