Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : استحکام پاکستان کونسل ٹیکسلا کے شہریوں کے لئے خدمت کا ایک فورم ہے ، یپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری و ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب نائب صدر سید جابر شاہ ایڈووکیٹ


ٹیکسلا( وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابر علی )پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری و ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب نائب صدر سید جابر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کونسل ٹیکسلا کے شہریوں کے لئے خدمت کا ایک ایسا فورم ہے جس میں پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کی کاوشیں شامل ہیں،اس مادی دور میں دکھی انسانیت کے لئے وقت نکالنا اور انکی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں مجھے اپنے دوستوں پر فخر ہے جنھوں نے میری کامیابی میں اہم رول ادا کیا میری خدمات استحکام پاکستان کونسل کے لئے ہر وقت میسر ہیں اور جہاں میری معاونت یا لیگل ضرورت ہوگی میں آپکے ساتھ ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ،اس تقریب کی صدرات پیپلز پارٹی ٹیکسلا سٹی کے صدر سید ضیاء حسین شاہ نے کی، جبکہ مہمان اعزاز میں نومنتخب کونسلر بلدیہ ٹیکسلا سید عترت شاہ، سید سرفراز شاہ، پیپلز لائرز فورم ضلع راولپنڈی کے صدر شاہد مغل ایڈووکیٹ تھے،تقریب سے شاہد مغل ایڈووکیٹ، سید ضیاء حسین شاہ، طاہریحیٰ اعوان، ملک محمود سلطان، رفاقت علی رفاقت، سید عترت شاہ، جاوید مسح، نے بھی خطاب کیا،تقریب میں ملک محمود سلطان، پھاپا پرویز، طاہر یحیٰ اعوان، سید وحیدالحسن شاہ، سید وجہیہ الحسن، سردار حسن شاہ، چوہدری وحید، جاوید مسح، شاکر علی شاکر،سید مزمل حسین نقوی، بابو تاج، زاہدالحسن زیدی، مشتاق شاہ، ڈاکٹر مظہر حسین، ڈاکٹر عبدالحفیظ علوی، حسنین رضا شاہ، طارق مغل، سید سرفراز شاہ، سید اسد علی نقوی، میرداد بٹی، غلام شبیر اشکی، محمود الحسن شاہ، رفاقت علی اعوان، راجہ گل زیب، راجہ جاوید، سید عترت حسین شاہ،عبدالقدوس اعوان، مہتاب حیدر، غلام حسنین شاہ، جاوید مسح، سمیت دیگر استحکام پاکستان کے اراکین و عمائدین علاقہ کی کثیر تعدا موجود تھی۔
ٹیکسلا : استحکام پاکستان کونسل ٹیکسلا کے شہریوں کے لئے خدمت کا ایک فورم ہے ، یپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری و ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب نائب صدر سید جابر شاہ ایڈووکیٹ Reviewed by SKY IRAQ on 22:31:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.