خانپور : طوفانی برف باری کی وجہ سے متعدد بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گزشتہ 3دن سے بجلی بند،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
خانپور(وائس آف ٹیکسلا / خرم صدیقی)خانپور کے سینکڑوں نواحی علاقوں،مسلم آباد ،پکشاہی،باغ پورڈھیری،بیس بن،رانجھا،ہلی،بگراں،بکہ ،جوگیمار،میں 35سالہ برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔طوفانی برف باری کی وجہ سے متعدد بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گزشتہ 3دن سے بجلی بند،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے بچوں و ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے کوئلے والی استریوں کا استعمال شروع کر دیا۔جبکہ دوسری بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہونے کا بھی اندیشہ ہے جس پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے ایک وفد نے واپڈا آفس میں تحریری طور پر علاقے میں ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا جس پر واپڈا اہلکاروں نے علاقے کا وزٹ کیا تاہم ابھی تک بجلی بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا جس پرشہریوں نے میڈیا کا سہارہ لیتے ہوئے صوبائی حکومت و ایم این اے بابر نواز خان سے اپیل کی ہے کہ وہ واپڈا آفس خانپور کے عملہ کو تنبیہہ کریں کہ وہ ان علاقوں میں جلد سے جلد بجلی بحال کریں تاکہ علاقے میں پھیلی بے چینی کی کیفیت کو ختم کیا ہو ۔
خانپور : طوفانی برف باری کی وجہ سے متعدد بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گزشتہ 3دن سے بجلی بند،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:58:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:58:00
Rating:

No comments: