ٹیکسلا : منہاج القرآن وومن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام میلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس 21 فروری2016ء صبح 10بجے واہ پیلس میرج ہال نزد نیو سٹی فیزٹو انعقاد پذیر ہوگی
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابر علی )منہاج القرآن وومن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس 21 فروری2016ء صبح 10بجے واہ پیلس میرج ہال نزد نیو سٹی فیزllجی ٹی روڈ واہ کینٹ میں انعقاد پذیر ہوگی۔جس میں خصوصی خطاب منہاج وومن لیگ کی مرکزی نائب صدر سینئر متحرمہ راضیہ نوید صاحبہ اورمنہاج وومن لیگ کی مرکزی سیکرٹری انفارمشن وذونل نگران شمالی وزیرستان متحرمہ عائشہ مبشرصاحبہ فرمایں گئیں جب کہ ٹیکسلا ،حسن ابدال، حضرو، کامرہ، اٹک، باہتر،فعح جنگ،ہری پور، پی او ایف حویلیاں کینٹ اورپی او ایف سنجوال کینٹ کی منہاج وومن لیگ کی تنظیمات کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہ میلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس اپنی نویت کی ایک منفرد کانفرنس ہو گی۔متذکرہ تنظیمات اپنی بھر پور شرکت کے علاوہ اپنی نمائندگی کے طور پر اہم خطابات او رانتظامات میں بھی حصہ لیں گی ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن وومن لیگ واہ کینٹ کی جنرل سیکرٹری متحر مہ نگہت نعیم نے میڈیا نمائندگان سے گذشتہ روز ایک اہم بریفنگ میںکیااور انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی رسول اللہ ﷺ سے عقیدت ومحبت اوراسوۃ الرسولﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے ،اور ایسا مسلمان امن وسلامتی ،تحمل وبرداشت اور اخوت ورواداری کا علم بردار ہوتاہے۔متحر مہ نگہت نعیم نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ میلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس عالمی امن کے سلسلے کی pieceکانفرنس ہے اورڈاکٹر طاہر القادری کی امن کے حوالے سے کی گئی کوششوں سے متعارف کروانا اورعالمی امن کیلیے ڈاکٹر طاہر القادری نے جو نصاب امن تیار کیا ہے اُس کی تقریبِ رونمائی بھی کی جائے گی ۔اور متحرمہ نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کاتیار کردہ نصاب امن دنیا کی کئی یونیورسٹی،کالج،سکول اور مدرسہ کے نصاب کاحصہ بن چکا ہے اور حال ہی میں انڈیا نے بھی یہ فیٓلہ کرلیا ہے۔
ٹیکسلا : منہاج القرآن وومن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام میلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس 21 فروری2016ء صبح 10بجے واہ پیلس میرج ہال نزد نیو سٹی فیزٹو انعقاد پذیر ہوگی
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:31:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:31:00
Rating:

No comments: