Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

اپر خانپور: بارش اور برف باری رشوت خور واپڈا ملا زمین کے لیے کئی دیہات سونے کی چڑیا بن گئے خانپور کے چار دیہا توں میں پچھلے 12روز سے بجلی کا بہت بڑا بریک ڈائون پانی نا پید علا قے کر بلا کا منظر پیش کر رہے ہیں


خانپور(وائس آف ٹیکسلا / راجہ طاہر)اپر خانپور میں بارش اور برف باری رشوت خور واپڈا ملا زمین کے لیے کئی دیہات سونے کی چڑیا بن گئے خانپور کے چار دیہا توں میں پچھلے 12روز سے بجلی کا بہت بڑا  بریک ڈائون پانی نا پید علا قے کر بلا کا منظر پیش کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق اپر خانپور کے چار گائوں ۔کروالی۔راج دہانی ۔نڑ توپہ ۔ڈھو ک گکھڑا ںمیں پچھلے 12روز سے بجلی بند ہے واپڈا والے ٹس سے مَس نہیں ہو ئے ہر روز ہم واپڈا خانپور کے چکر لگا نے پر مجبور ہو گئے ہیں ان خیا لات کا اظہار گز شتہ روز چو ہدری عبد الخالق ناظم ولیج کونسل کروالی و دیگر ممبران نے خانپور کے ٹو ٹا ئمز کے دٖفتر میں صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ہے ۔گز شتہ روز بھی ہم خانپور کے آفس آئے اور ایک واپڈا کا ملازم ساتھ لے کر گئے اور گاڑی کا 4ہزار روپیہ کرایا بھی ادا کیا جس نے پوری لائن چک کی اور کہا کہ لا ئن بلکل درست ہے آپ اپنے لا ئن سپرٹند نٹ کو کہیں کہ وہ بجلی چلائے جس پر ہم نے لا ئن سپرٹند نٹ کو بجلی بحال کر نے کی گزارش کی لاین سپرٹند نٹ نے بیس ہز ار روپے کی دیما نڈ کر دی کہ آپ کی لائن میں کچھ فا لٹ ہے لائن کی مرمت کی جا ئے گئی جبکہ ہمارے گا ئوں کو جانے والی لائن بالکل درست ہے نہ ہی کسی جگہ سے کوئی پو ل گرا ہے اور نہ ہی کو ئی تار ٹو ٹی ہے ایک مقا می واپڈا ملا زم اور لا ئن سپرٹند نٹ اکژکا فی عرصہ سے لائن میں فا لٹ ڈال کر ہم سے زبردستی رشوت وصول کر تے آرہے ہیں اور اب بھی ہم سے بیس ہزار رپوں کی ڈیما نڈ کی ہے آج دو ۔کل آپ کے سب گائوں کی بجلی بحال کر دیں گے ہم واپڈا کے اعلی احکام سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ ہمارے چار گائوں کی بجلی رشوت کے بغیر فوری بحال کی جائے ہم مقا می ایم پی اے را جہ فیصل زمان ۔ضلع ناظم ہری پور  ایم این اے بابر نواز خان اور ڈی سی ہری پور سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رشوت خور واپٖڈا ملا زمین کو فوری تبدیل کر کے ایما ن دار اہلکا ر تعنیات کیے جائیں ۔
اپر خانپور: بارش اور برف باری رشوت خور واپڈا ملا زمین کے لیے کئی دیہات سونے کی چڑیا بن گئے خانپور کے چار دیہا توں میں پچھلے 12روز سے بجلی کا بہت بڑا بریک ڈائون پانی نا پید علا قے کر بلا کا منظر پیش کر رہے ہیں Reviewed by SKY IRAQ on 12:50:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.