ٹیکسلا: ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا قرینہ انصاف کے منافی ہے،راجہ پرویز اشرف
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا قرینہ انصاف کے منافی ہے،جمہوری نظام میں بلدیاتی انتخابات کا اہم کردار ہے،پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی،تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گنجائش موجود ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے کے لے تاحال چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین ایرا کی تعیناتی میں تاخیر حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے،، پاک فوج کی کراچی میںدہشتگردوں ، قبضہ گروپوں اور بھتہ خوروں کے خلاف،کاروائی قابل تحسین ہے،ہندوستان کی دوغلی پالیسی کو بین الاقومی فورم پر ایکسپوز کرنے کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دو ٹوک موقف رکھا،فارن پالیسی کے خدوخال واضح ہونا چاہئیں،وزیر اعظم کو بیرونی دورے تو کرنا چائیںمگر اسے دورہ نہیں پڑنا چاہئے،انڈیا نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ،پاکستانی عوام نے ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہن رکھیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہندوستان کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو،اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں پیپلز پارٹی واہ کینٹ کے صدر راجہ محمد خسرو کی وفات پر انکے بھائی مقصود خان اور بیٹی غزالہ خسرو سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں بلدیاتی انتخابات کا اہم کردار ہے،پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہے جہاں ضرورت ہوئی وہان دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گنجائش موجود ہے،کرپشن سے پاک ادارہ ہی بلاتفریق احتساب کرسکتا ہے،نیب کے بارے میں عوامی تاثرات کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ احتساب کا عمل میں شفافیت نظر آئے،اسی طرح پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے،بلاول بھٹو کے پاس مکمل اختیارات میں پیپلز پارٹی مشاورت پر یقین رکھتی ہے اسی پالیس کو ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو ، زرداری اور اب بلاول بھٹو لیکر چل رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی جوان لیڈر شپ ہے وہ پیپلز پارٹی کے پاس ہے،کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں،افواج پاکستان مشکل ترین وقت میں سینہ سپر ہے،دہشتگردوں ، قبضہ گروپوں اور بھتہ خوروں کے خلاف،کاروائی قابل تحسین ہے،کئی دہشتگرد اپنے اوپر کسی سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ، ایم کیو ایم کو مورود الزام ٹہرانا ٹھیک نہیں،ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی ، سینیٹ ، سندھ اسمبلی میں مناسب نمائندگی موجود ہے،اگر پارٹی میں کوئی خراب ہے یا اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اسے بالکل سزا ملنی چایئے،، تاہم ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا اچھی بات نہیں،انکا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تاحال چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کی تعیناتی میں تاخیر ہونا حکومت کی نااہلی ہے،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں متاثرین کی امداد کے لئے ہر قسم کی کوششں کی گئیں۔، لاکھوں بے گر افراد کو سر چھپانے کے لئے جگہ فراہم کی گئی، انھوں نے کہا کہ بالخصوص پاکستان کے عوام کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوکر شانہ بشانہ جدوجہد کی اور عملی طور پر انسانیت کو بچانے کا مظاہرہ کیا،پیپلز پارٹی نے گزشتہ ادوار میں ایک ماڈل بناکر دیا تھا اگر حکومت اس پر عمل کرئے تو کوئی وجہ نہیں کہ امدادی کاروائی اور متاثرین کی بحالی میں کوئی دقت آئے، پیپلز پارٹی اپنے تئیں متاثرین زلالہ زدگان کی بحالی کے لئے کوشش کر رہی ہے تاہم حکومت کی ذمہ داری زیادہ ہے کیونکہ لوگوں کی توقعات ان سے منصوب ہیں،انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کسی قانون کے تحت جائز نہیں،انڈیا نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے ،انکا کہنا تھا کہ بین الاقومی سطح پر ہندوستان کو ایکسپوز کرنے کی ضروت ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا اس ضمن میں ہمیشہ موقف دو ٹوک رہا،موجودہ حکومت کو بھی اس کی تکلید کرنی چاہئے،انکا کہنا تھا کہ فارن پالیسی واضح ہونی چایئے یہ نہیں ایک طرف ہندوستان دوستی کا ہاتھ بڑھائے اور دوسری طرف کمر پر چھرا گونپے، ہندوستان کی دو رخی پالیسی پر کسی صورت اعتماد نہیں کیا جاسکتا،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو بیرونی دورے تو کرنے چاہیں مگر انھیں دورہ نہیں پڑنا چاہئے،خارجہ پالیسی ملکی سلامتی پر مبنی ہونی چاہئے۔۔
ٹیکسلا: ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا قرینہ انصاف کے منافی ہے،راجہ پرویز اشرف
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:27:00
Rating:

No comments: