پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کی خلاسی لی گئی انتہائی دلکش تصاویرناسا نے جاری کر دیں
واشنگٹن
(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے پاکستان اور بھارت کے
درمیان بین الاقوامی سرحد کی خلاسی لی گئی تصاویر جاری کر دیں ہیں ۔یہ
تصاویر ناسا کے آفیشل ’فیس بک پیج‘ پر جاری کی گئی ہیں ۔ ایک خلانور دنے
رات کے وقت بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے یہ تصاویر کھینچی تھیں ،یہ تصاویر
23ستمبر کو28ملی میٹر لینز کا استعمال کرتے ہوئے ”و نیکون ڈی 4دیجیٹیل
کیمرہ “ سے کھینچی گئیں ۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق دنیا میں
چندہی ایسے مقامات ہیں جہاں خلا سے رات کو بین الاقوامی سرحدیں دیکھی
جاسکتی ہیں ۔خلا سے لی گئی پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر کی تصاویر میں جہاں
بارڈر لائن روشن ہے وہیں سرحد کے دونوں جانب سکیورٹی چیک پوسٹس اور دیگر
سکیورٹی پوائنٹس پر ییلو لائٹس ٹمٹما رہی ہیں جو انتہا ئی دلکش اور خوبصورت
نظارہ دے رہی ہیں۔ناسا کی جانب سے دوسری تصویر 2011میں پوسٹ کی گئی تھی ۔
پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کی خلاسی لی گئی انتہائی دلکش تصاویرناسا نے جاری کر دیں
Reviewed by SKY IRAQ
on
11:57:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
11:57:00
Rating:

No comments: