واہ کینٹ میں ڈینگی سے چوبیس سالہ نوجوان کی ہلاکت , انکوائری کا آغاز
واہ کینٹ میں ڈینگی سے چوبیس سالہ نوجوان کی ہلاکت ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال میں ای ڈی او ہیلتھ اٹک کی سر براہی میں انکوائری کا آغاز ، نا اہلی پر ہسپتال کے لیبارٹری اسسٹنٹ کو نوکری سے معطل کردیا،ڈاکٹرز کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا عندیہ،ڈینگی سے نوجوان کی ہلاکت پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، ایس او پی کے تحت تاحال ڈینگی لاروا رروکنے کے لئے آئی آر ایس ( سپرے ) بھی نہیں کرایا گیا، محکمہ معاملہ سے پہلو دہی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،ٹیکسلا میں ڈینگی سے ہلاکت کو یہ پہلا واقعہ ہے ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک ڈینگی کے اکیس کیسوں کی تصدیق کی جاچکی ہے ،ہسپتال عملہ کے تاخیری حربوں سے میرے بیٹا ہلاک ہوا ، ٹیسٹوں میں بھی تاخیرکی گئی، علامات سامنے آنے کے باوجود ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، کیس کا رخ تبدیل کرنے کے لئے شواہد ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ سنگین معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دیں ،واحد کمانے والا بیٹا تھا جس سے گھر والوں کا پیٹ پلتا تھا محنت مزدوری کر کے دو وقت کی روٹی کماتا تھا، میرا واحد کمانے والا سہارا ختم ہو گیا ،ڈینگی سے ہلاک ہونے والے کے والد کی میڈیا سے گفتگو، معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے، لیبارٹی اسسٹنٹ کو نااہلی پر معطل کردیا ہے ، حفاظتی اقدمات ہوئے یا نہیں اس کا علم نہیں میرا تعلق اٹک سے ہے راولپنڈی کے آفیسر کی ذمہ داری بنتی ہے ،ای ڈی او ہیلتھ اٹک عبادت خان کی میڈیا سے گفتگو، انکوائری میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ڈی ایم او اٹک کے علاوہ ہسپتال کے ذمہ دار شامل تھے،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اکیس اکتوبر کو منیر آباد جی ٹی روڈ کے قریب پنجاب کالج کے نذدیک رہائش پذیر چوبیس سالہ محمد نعیم جو محنت مزدوروی کر کے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا ، اچانک بخار نے اسے آلیا والد غربت کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال لے گیا جہاں نہ ڈاکٹرز موجود تھے اور نہ دیگر عملہ کافی دیر بعد عملہ جب آیا تو محمد نعیم کے والد نے چٹ بنوا کر اسے ڈاکٹر کو دکھایا ڈاکٹر ے روز مرہ معمول کے مطابق ٹریٹ کرتے ہوئے اسے ٹیسٹ لکھ دیئے جبکہ لیبارٹری اسسٹنت نے کہا ٹیسٹ آج نہیں ہوسکتا کل آنا اصرار پر دوپہر کا وقت دیا وریں اثنا محمد نعیم کی حالت مزید بگڑ گئی جسے فوری طور پر والد مذکورہ ہسپتال لے آیا ڈاکٹر ز نے ڈینگی رپورٹ کی تصدیق پر اسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں پہنچتے پہنچتے نوجوان اللہ کو پیارا ہوگیا،ادہر واہ کینٹ میں ڈینگی کی ہلاکت کی کؓر نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا ، جس پر آج بروز اتوار ای ڈی او ہیلتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن بادال پہنچے جہاں اے سی ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ڈی ایم او اٹک و دیگر کے ساتھ مشاورت کی گئی ، میڈیا سے گفتگو کے دوران ای ڈی او ہیلتھ عبادت خان کا کہنا تھا کہ معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیاجائے گا تاہم ابھی لیبارٹری اسسٹنٹ کو معطل کیا گیا ہے،،ای ڈی او ہیلتھ کی ہسپتال آمد کے باوجودہسپتال میں قائم لیبارٹری بند تھی ، جس پر میڈیا ے انکی توجہ دلائی مگر موصوف نے ایکشن لینے کی بجاے گول مول کردیا ،ای ڈی او ایس او پی کے تحت فوری حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بھی کوئی جواب نہ دے سکے، جبکہ آئی آر او (indoor resediantal spray)پر بھی خاموش رہنے میں عافیت جانی،یاد رہے کہ ایس او پی کے تحت جہاں ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوجائے وہاں ارد گرد کے چالیس مکانوں میں سپرے کیا جاتا ہے، جس سے فوری طور پر ارد گرد لاروا کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے ،ای ڈی او ہیلتھ کو ہسپتال میں صفائی کے ناقص نظام اور مشینوں کی خرابی کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ،تاہم ای ڈی او ہیلتھ کسی بھی بات کا مناسب جواب نہ دے سکے، اور وہاں سے جانے میں ہی عافیت جانی۔،
واہ کینٹ میں ڈینگی سے چوبیس سالہ نوجوان کی ہلاکت , انکوائری کا آغاز
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:07:00
Rating:

No comments: