Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا یوم عاشور کے بعد یوم تدفین کا ضلع راولپنڈی کا سب سے بڑا مرکزی جلوس ڈھیری شاہ سے برآمد ہوا


رپورٹ ۔ ڈاکٹر سید صابر علی )ٹیکسلا یوم عاشور کے بعد یوم تدفین کا ضلع راولپنڈی کا سب سے بڑا مرکزی جلوس قصر شبیر ڈھیری شاہ سے برآمد ہوا ، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا پیر فتح حیدر صفدرمیںاختتام پذیر ہوا ، اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جلوس کے تما م داخلی اور خارجی راستوںپر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے جبکہ ایلیٹ فورس ، پولیس جلوس میں سیکورٹی کے اہلکار نگرانی پر مامور تھے ، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سیکورٹی کی خود نگرانی کر ر ہے تھے جبکہ پولیس کے دیگر افسران ایس پی پوٹھوار عتیق، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک ، ایس ایچ اوز بھی موجود تھے،جلوس حسینی چوک پہنچا تو جلو س کے شرکاء نے ماتم دری اور زنجیر زنی کی ،کر بلا فتح حیدر صفدر میں علامہ آصف ر ضا ہاشمی نے واقعہ کر بلا پر روشنی ڈالی ، اور شہداء کربلا کو خر اج عقیدت پیش کیا،تمام شرکاء جلو س کو چیکنگ کے بعد جلو س میںشامل ہونے دیاگیا ، اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے جبکہ جلو س میں شامل ہونے سے قبل جلوس انتظامیہ کے رضا کارجلوس کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے تھے،ٹیکسلا میں تیرویں محرم کے جلوس کے موقع پر شرکاء جلوس کے لئے مختلف سٹال لگائے گئے تھے جہاں کتب، اور ماتمی سامان کے علاوہ علم و دیگر چیزیں لگائی گئی تھیں جہاں شرکاء جلوس نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کی،جلوس میں مختلف مقامات پر لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا تھا کہیں شرکاء جلوس کی تواضح مشروبات ، چائے ، کاوے سے کی گئی اور کہیں شرکاء جلوس کے لئے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا،جلوس کے تما م راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی

ٹیکسلا یوم عاشور کے بعد یوم تدفین کا ضلع راولپنڈی کا سب سے بڑا مرکزی جلوس ڈھیری شاہ سے برآمد ہوا Reviewed by SKY IRAQ on 23:06:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.