دسویں کلاس کی ہونہار طالبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ
دسویں کلاس کی ہونہار طالبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ،ایچ ایم سی سکول کی پرنسپل نے طالبہ کو زبردستی سکول سے نکال دیا ،ٹیچر کی شکایت پر سکول انتظامیہ کا طالبہ سے ناروا سلوک ،سماجی تنظیم کی شدید مذمت ،انتظامیہ سے فوری نو ٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق ایچ ایم سی گرلز سیکنڈری سکول جماعت دہم کی ایک طالبہ کو والدین سے ٹیچر کی شکایت کرنے پر سکول انتظامیہ نے زبردستی سکول سے نکال دیا ہے نکالی جانے والی طالبہ اسی سکول کی ہونہار ترین طالبہ ہے جس نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 450کے قریب نمبر حاصل کئے طالبہ کو سکول کی وائس پرنسپل نے سکول میں دوبارہ لینے سے بھی انکار کردیا واضح رہے کہ اسی وائس پرنسپل کے خلاف بیشتر والدین نے تحریری شکایت میڈیا کو بھی دی تھی کہ مذکورہ وائس پرنسپل کا طالبات کے ساتھ رویہ انتہائی جارحانہ ہو تا ہے اور وہ محکمہ ء تعلیم پنجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈنڈے کا بھی استعمال کرتی ہیں تو دوسری جانب طالبہ کو سکول سے زبردستی نکالے جانے پر سماجی تنظیم نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے ناکنگ اینجلز کی سربراہ منزہ پیر زادہ نے کہا ہے کہ اساتذہ قابل احترام ہوتے ہیں وہ ایک نسل کی تشکیل کرتے ہیں اور ان کی تربیت کا طلباء و طالبات پر گہرا اثر ہوتا ہے جارحانہ رویہ قوم کا مستقبل تاریک بناتا ہے انہوں نے سکول انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں
دسویں کلاس کی ہونہار طالبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ
Reviewed by SKY IRAQ
on
15:28:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
15:28:00
Rating:

No comments: