سرجری کا سامان غائب کرنے پر ٹی سی ایس انتظامیہ پر5لاکھ45ہزار روپے جرمانہ عائد
صارف عدالت کے جج خورشید انور رضوی نے کراچی کے لیے بک کرایا جانے والا سرجری کا سامان غائب کرنے پر ٹی سی ایس پیکو روڈ انتظامیہ کو 5 لاکھ 45ہزار درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔صارف عدالت میں شہری مختاراحمد نے ٹی سی ایس ریجنل آفیسر پیکو روڈ کے خلاف 5لاکھ 65 ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا تھا جس میں اپنے وکیل ذیشان حسن کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ اس نے سرجری کا سامان جس کی مالیت 5لاکھ ستر ہزار روپے تھی کراچی کے لیے بک کرایا لیکن سامان متعلقہ پتے پر پہنچانے کی بجائے اس کو گم کردیا سامان نہ ملنے پر ٹی سی ایس پیکو روڈ ریجنل ا?فیس سے رابط کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا ان کا سامان گم ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ انتظامیہ ٹی سی ایس پیکو روڈ سے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے دعوے پر دونوں فریقین کو طلب کیا دونوں کے موقف سننے کے بعد درخواست گذار کے حق میں ڈگری جاری کردی
سرجری کا سامان غائب کرنے پر ٹی سی ایس انتظامیہ پر5لاکھ45ہزار روپے جرمانہ عائد
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:40:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:40:00
Rating:

No comments: