Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا


     محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں ماہر فلکیات، محکمہ موسمیات کے حکام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی جب کہ ملک بھر میں صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو دیگر شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا با ضابطہ اعلان کرتے ہوئے نئے اسلامی سال کی مبارکباد دی اور بتایا کہ ملک بھر میں یکم محرم الحرام 1437 ہجری 15 اکتوبر اور یوم عاشور 24 اکتوبر بروز ہفتے کو ہوگا۔
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا Reviewed by SKY IRAQ on 21:31:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.