ٹیکسلاپاکستانی طالب علم کا ایک اور اعزاز
ٹیکسلا(نامہ نگار)پاکستانی طالب علم کا ایک اور اعزاز،دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے وقاص حسین نے امریکہ میں بھی میدان مار لیا ،ورلڈکمپیوٹر گرافکس اینڈ اینی سیشن کانفرنس میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کر لیا ،میری کامیابی والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے وقاص حسین ،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے رہاشی 24 سالہ وقاص حسین نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ،دوبئی ،اٹلی ،فرانس ،کینڈا ،ترکی ،سے کمپیوٹر گرافکس اینڈ اینی سیشن میں گولڈ میڈل جیتنے والے وقاص حسین کو امریکہ میں ہونے والی ورلڈ کمپیوٹر گرٖافکس اینڈ اینی سیشن کانفرنس کے لئے جنوبی ایشیا میں سلیکٹ کیا گیا،وقاص حسین واحد پاکستانی طالب علم ہیں جنہیں اس کانفرنس کے لیے منتخب کیا گیا ہے،وقاص حسین نے صحافیوں کو بتایا کے وہ اپنی ریسرچ کی بنیاد پر اس کانفرنس کے لیے منتخب ہوئے اور میری خواہش ہے کہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کروں وقاص احمد کا کہنا تھا کہ اس کی کامیابی اس کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی شہری ہوں ،پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے اپنا قومی وملی فریضہ سرانجام دونگا،
ٹیکسلاپاکستانی طالب علم کا ایک اور اعزاز
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:57:00
Rating:
No comments: