گدھے اور گھوڑے کی قلت ایک سبزی فروش اپنے گدھے کی انشورنس کرانے کمپنی کے دفتر پہنچ گیا۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگے داموں کھالوں کی فروخت کی وجہ سے پنجاب میں
گدھوں اور گھوڑوں کی قلت کاخدشہ پیداہوگیاہے اور اپنے گدھے کو لاحق خطرات
کے پیش نظر ایک سبزی فروش اپنے گدھے کی انشورنس کرانے کمپنی کے دفتر پہنچ
گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے مانگا ہتھاڑ کا سبزی فروش
غلام حسین گدھاچوری کے ڈر سے انشورنس کروانے سٹیٹ لائف کے دفتر میں پہنچ
گیاجہاں ضروری معلومات کے بعد اپنے گدھے کی انشورنس کی درخواست کردی لیکن
یہ درخواست مسترد کردی گئی تاہم اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔
دوسری
طرف کھالوں کے کاروبار کی وجہ سے صوبے میں گدھوں اور گھوڑوں کی شدید قلت
پیداہوگئی ہے اورنسل کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق
90فیصدگدھوں اور 70فیصدگھوڑوں کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے نسل
بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیاکہ حکومت
جانوروں کے مالکان کومالی امداد فراہم کرے گی اور زیادہ سے زیادہ جانور
پالنے کی ترغیب دے گی ۔
یادرہے کہ انشورنس کمپنیاں متعلقہ چیز( چاہے وہ
زندہ ہویا کوئی گاڑی وغیرہ)کو حادثے کی صورت میں ہونیوالا نقصان پورا کرتی
ہے یاپھر چوری ہوجانے پر اس کی رقم اداکرتی ہے ، ایسے ہی اگر کسی حادثے
میں انشورنس شدہ انسان کا انتقال ہوجائے تو اس کے ورثاءکو بھی مالی امداد
اداکی جاتی ہے ۔
گدھے اور گھوڑے کی قلت ایک سبزی فروش اپنے گدھے کی انشورنس کرانے کمپنی کے دفتر پہنچ گیا۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:49:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:49:00
Rating:

No comments: